| | |

کراچی پچ کی انسپیکشن مکمل،نتائج اخذ،کھانا پینا بھی خوب

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھرپور پریکٹس کی۔دونوں ٹیموں نے کراچی کے گرم موسم کا بھی سامنا کیا،اسٹیڈیم کو بھی اچھی طرح جانا۔پچ کا معائنہ کیا ہے۔پچ کے حوالہ سے 2 اہم باتیں موجود ہیں۔

بابر اعظم کاناقدین کو سخت جواب،پاکستان کی حتمی پلیئنگ الیون

پہلی یہ کہ نئی پچ ہونے کے سبب پہلے روز پیسرز کے لئے بھرپور مدد موجود ہوگی،ٹاس جیتنے وال ٹیم اگر فیلڈنگ کی جانب گئی تو پھر اسے اس کا فائدہ اٹھانا ہوگا۔دوسری صورت میں اسے چوتھی اننگ میں بیٹنگ مشکلات دے گی۔

دوسری بات یہ ہے کہ اسپنرز کے لئے اس میں کچھ موجود ہوگا،اس کے لئے بھی تیسرے روز سے مدد ملنا شروع ہوگی۔اس تناظر میں کراچی میں میچ کی  پہلی اور چوتھی اننگ کھیلنا مشکل ہوگا۔

ادھر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنی خوراک بھی لطف اٹھایا ہے۔مارنوس لبوشین نے دال روٹی پسند کی،اس کی تصویر شیئر کی۔

پاکستانی پلیئرز نے آئس کریم وغیرہ کی تصاویر شیئر کرکے بتایا کہ وہ بھرپور انجوائے کررہے ہیں۔میچ کل صبح شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *