| | | | | |

پیٹ کمنز کے کراچی ٹیسٹ پچ پر نئے انکشافات،ٹریننگ کے اختتام پر خطاب،رمیز کی تعریف

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پیٹ کمنز کے کراچی ٹیسٹ پچ پر نئے انکشافات،ٹریننگ کے اختتام پر خطاب،رمیز کی تعریف۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کراچی ٹیسٹ سے متعلق 3 باتیں فرض کرلی ہیں،اس کی روشنی میں ٹیم سلیکشن ہورہی ہے۔ساتھ میں پیٹ کمنز نے 3 نتائج بتادیئے ہیں۔انہوں نے جو 3 باتیں طے کی ہیں،اگرا یسا ہی ہوا تو آسٹریلیا پاکستان کے خلاف جیت سکتا ہے۔کراچی میں پہلی بار کوئی ٹیسٹ میچ اپنے نام کرے گا۔یہ باتیں آسٹریلین میڈیا میں جاری ہوئی ہیں۔

عمران خان کا آسٹریلین میڈیا کو تازہ انٹرویو،گرائونڈ میں جاکر میچ دیکھنے کا بھی بتادیا

پیٹ کمنز نے کراچی پچ کو دیکھ کر کہا ہے کہ یہ آئوٹ لیئر ہے۔انہیں پہلے روز ہی ریورس سوئنگ کی مدد مل جائے گی۔پچ ایسی ہوگی جو کبھی ایشیا کی پچز کی عکاسی نہیں کرے گی۔مطلب یہ ہوا  کہ پیٹ کمنز نے کراچی پچ کو ایشیائی پچ سے الگ قرار دیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ  پیٹ کمنز نے اپنے ساتھ پیسرز کے لئے مچل سٹارک اور کیمرون گرین کو رکھا ہے۔2 لیگ اسپنرز کھلانے ہیں،سویپسن کے ڈیبیو کی خبر پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

پیٹ کمنز نے رمیز راجہ کےا س اعتراف کہ پنڈی پچ اپنے پیسرز کے نہ ہونے،اوپنرز کے نئے ہونے کے سبب بنائی گئی تھی،کہا ہے کہ میں اس بات کو مثبت لیتا ہوں،ہر میزبان ملک کا یہ حق ہے کہ وہ مخالف ٹیم کی طاقت توڑے۔انہوں نے جو کیا ٹھیک کیا ہوگا لیکن اس سے وہ خود بھی فائدے میں نہ رہے۔

بابر اعظم کاناقدین کو سخت جواب،پاکستان کی حتمی پلیئنگ الیون

پیٹ کمنز کا پلان یہ ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کریں،لمبا اسکور کریں۔اس کے بعد ریورس سوئنگ اور اسپن سے پاکستان کا شکار آسان ہوگا۔

کراچی ٹیسٹ میں ٹاس اہم ہوگا۔

پیٹ کمنز نے جب کراچی کے آخری ٹریننگ سیشن کو ختم کیا تو اپنی ٹیم سے کہا کہ یہ پچ خشک ہے،جلد ہی ٹوٹ جائے گی،موسم بھی خشک اور گرم ہوگا،اس لئے یہاں ریورس سوئنگ بھی ہوگی اور اسپن بھی،اس لئے اسے سامنے رکھ کر بیٹنگ کرنی ہے اور مخالف ٹیم پر اٹیک کرنا ہے۔

پیٹ کمنز نے رمیز راجہ کی تعریف کی کہ انہوں نے راولپنڈی پچ پر بات کی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ آفیشلز کی اس بات کو مثبت لینا چاہئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین  دوسرا ٹیسٹ کل 12 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا۔قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں ہونگی،حسن علی اور فہیم اشرف کھیلیں گے،افتخار اور حسن باہر ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *