| | | | |

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز،سری لنکن اسکواڈ سامنے آگیا،اعلان

گال،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز،سری لنکن اسکواڈ سامنے آگیا،اعلان۔اکستان کے خلاف  ٹیسٹ  سیریزکے لئے سری لنکن اسکواڈ کی رونمائی ہوگئی ہے۔بائیں ہاتھ کے اسپنرز پراوین جے وکراما اور لاستھ ایمبولڈینیا ڈراپ ہوگئے ہیں۔ان کو پاکستان کے خلاف 16 جولائی سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کے 18 رکنی اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

 ناتجربہ کار لیفٹ آرم اسپنرز، پربت جے سوریا، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر ریکارڈ 12 وکٹیں حاصل کیں، اور نئے کھلاڑی  ڈونتھ ویللاج کواسکواڈ میں شامل  کیا گیا ہے۔

سری لنکن اسکواڈ  

 دیموتھ کرونارتنے (کپتان)، پتھم نسانکا، اوشادا فرنینڈو، اینجلو میتھیوز، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، کامندو مینڈس، نروشن ڈکویلا ، دنیش چندیمل ، رمیش مینڈس، مہیش تھییکشنا،کیسون راجھیتا،اسیتھا فرنینڈو،دلشان مدوشناکا،پربتھ جے سوریا،ڈیونتھ ویلاجے،جیفری وینڈرسے۔

گال کے انوکھے ٹیسٹ ریکارڈز،پاکستان کے تمام 5 میچز،مکمل احوال

پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دوسرا 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی جس میں سری لنکا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *