| | |

بھارتی کپتان دوران میچ باہر ،بنگلہ دیش بھی مصیبت میں

گراس آئس لیٹ،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پر اننگ کی شکست کے سائے،ساتھ میں ٹیسٹ سیریز کی شکست میں وائٹ واش کے بادل گہرے ہوگئے ہیں۔

پفتہ کو کھیلے گئے میچ کےدوسرے روزکے اختتام پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 132 پر 4 وکٹ کھونے کے بعد کیل میئرزکی سنچری کی وجہ سے برتری کی جانب مارچ شروع کردیا ہے۔کیل میئرز126 رنزپر کھیل رہے ہیں۔میزبان ٹیم نے 5 وکٹ پر 340 اسکور کرکے106 رنزکی برتری لے لی ہے۔

خلیل احمد اور مہدی حسن نے 2،2 وکٹیں لے لی ہیں۔بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگ میں  234 رنزبناکر گئی تھی۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد اسے وائٹ واش شکست کا خطرہ ہے۔

کیویز لیڈزٹیسٹ میں لیڈز لیتے لیتے جال میں آگئے

ادھر کرکٹ کی دنیا سے بڑی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما کا دوران میچ کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے،ٹیم لیسٹر کے خلاف 4 روزہ پریکٹس میچ کھیل رہی ہے ،جس میں اسے برتری حاصل ہے،اتوار کو آخری روز ہوگا لیکن روہت شرما میچ سے نکال دیئے گئے ہیں۔ان کی اب یکم جولائی سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شرکت کا انحصار بہت سی باتوں پر ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *