| | |

کیویز لیڈزٹیسٹ میں لیڈز لیتے لیتے جال میں آگئے

لیڈز،کرک اگین رپورٹ

خراب موسم نے نیوزی لینڈ کی مدد کی ہے۔دن بدل جائے گا،حالات بدلیں گے،یہ کہانی اتوار کے کھیل میں واضح ہوگی۔ہیڈنگلے لیڈز میں جاری سیریز کے تیسرے وآخری ٹیسٹ میچ میں کیوی ٹیم دوسری اننگ میں اچھے آغاز کے باوجود فی الحال گرپ کھوتی دکھائی دے رہی ہے۔

سپورٹ اور کام کا فی نہیں،رمیز راجہ پر پہلا وار ہوگیا،لیڈز ٹیسٹ سے ہی سمجھ لیں

اب اس سے اندازا لگالیں کہ 28 پر پہلی وکٹ گری تو 125 تک بھی ایک ہی آئوٹ تھا۔اوپنر ٹام لیتھم شاندار 76 رنزبناکر اووٹون کا شکار بنے تو بھی کوئی مسئلہ نہ تھا۔ڈیوون کونوے کین ولیمسن کے ساتھ اسکور کو 152 تک لے گئے۔یہاں سے ٹیسٹ کرکٹ نے انگڑائی لی اور8 رنزکے اندر 3 وکٹیں گرگئیں۔کونوے 11،کین ولیمسن 48 اورہنری نکلولس 7 کرکے پویلین لوٹے۔

پہلی اننگ میں کیوی ٹیم کو سنبھالنے والے ڈیرل مچل 4 اور ٹام بلنڈل 5 کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے خراب موسم نے میچ روکا،پھر طویل انتظار کے بعد امپائرز نے کھیل ختم کیا۔نیوزی لینڈ کا اسکور 5 وکٹ پر168 ہے۔پہلی باری کا 31 رنزکا خسارہ نکالیں تو برتری137 رنزکی رہ گئی ہے۔5 وکٹیں باقی ہیں۔کھیل کے 2 روز ہیں ۔اتوار کو بھی بارش سے کھیل متاثر ہونے کی پیش گوئی ہے۔دوسری اننگ میں میتھیو  پوٹس نے 2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *