| | | | | |

این بوتھم اور ہولڈنگ انگلینڈ بورڈ پر برس پڑے،پاکستان کی تعریف

کرک اگین رپورٹ

این بوتھم اور ہولڈنگ انگلینڈ بورڈ پر برس پڑے،پاکستان کی تعریف۔پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے ای سی بی کو لٹار دیا،ساتھ ہی سخت الفاظ میں اسے احسان فراموش اور متکبر کہا ہے،ان کے ساتھ انگلینڈ کے سابق کرکٹر این بوتھم نے بھی اپنے ہی ملک کے پلیئرز پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے پلیئرز ریگولر کھلاڑی بننا ہی نہیں چاہتے ہیں۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی پیروی میں پاکستان کا دورہ گزشتہ ماہ منسوخ کیا تھا جو کہ اس ماہ ہونا تھا۔مائیکل ہولڈنگ کہتے ہیں کہ انگلینڈ نے دورے کی منسوخی کا فضول جواز پیش کیا،پاکستان نے گزشتہ سال اسے کیا دیا تھا۔کن حالات میں دیا تھا۔ای سی بی نے سب فراموش کردیا۔پاکستان میں ایسے کوئی مسائل نہیں تھے،یہی سب کچھ بھارت کے بارے میں ہوتا اور سنجیدہ خطرات بھی ہوتے تو انگلینڈ دورہ ختم نہیں کرتا کیونکہ وہاں پیسہ ہے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان این بوتھم نے بھی اپنے پلیئرز پر تنقید کی ہے اور ایشز کے حوالہ سے بعض پلیئرز کے تحفظات کو بلا جواز قرار دے دیا ہے،یہ بھی کہا ہے کہ ہروفیشنل پلیئرز کو ایسا رویہ نہیں دینا چاہئے تھا،اس سے برا تاثر گیا ہے۔ایشز کے حتتمی فیصلے سے قبل کی یہ باتیں تھیں،ایشز کا فیصلہ ہوچکا ہے،اس کی تفصیلات اگلی خبروں میں آرہی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *