| | | | |

دورہ سری لنکا ،قومی کیمپ سے رضوان ،اظہراور شان آئوٹ

 

 

اسلام آباد، 25 جون 2022ء٫پی سی بی میڈیا ریلیز

دورہ سری لنکاکی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج بروز ہفتہ کو اسلام آباد میں جمع ہوگا، جہاں وہ سات روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گا۔اس دوران قومی اسکواڈ 26 جون سے یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا۔

مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم 27 جون کو تربیتی کیمپ جوائن کریں گے۔ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف نائب کپتان محمد رضوان، اظہر علی اور شان مسعود تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے. یہ تمام کھلاڑی سری لنکا روانگی سے قبل قومی اسکواڈ کو لاہور میں جوائن کریں گے۔

 

26 جون
صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک: قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن
اس روز لیگ اسپنر یاسر شاہ میڈیا ٹاک کریں گے

27 جون
صبح 9 سے شام 6 بجے تک: پہلا دو روزہ وارم اپ میچ

28 جون
صبح 9 سے شام 6 بجے تک: پہلا دو روزہ وارم اپ میچ
اس روز اوپنر عبداللہ شفیق میڈیا ٹاک کریں گے

29 جون
آرام کا دن

30 جون
صبح 9 سے شام 6 بجے تک: دوسرا دو روزہ وارم اپ میچ

یکم جولائی
صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک: دوسرا دو روزہ وارم اپ میچ
اس روز ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق میڈیا ٹاک کریں گے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *