| | | | | | | | | |

آئی پی ایل کو بڑا دھچکا،انگلینڈ کا بڑا نام باہر،پی ایس ایل والوں کے لئے پیغام

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلش کرکٹرز پر الزامات عائد کرنے والوں کو شرمندگی۔وہ پلیئرز جو پی ایس ایل چھوڑ کر جارہے تھے،انہیں یہ طعنہ مارا گیا تھا کہ وہ آئی پی ایل معاہدہ کی وجہ سے ایسا کرگئے ہیں۔ان میں ایلکس ہیلز بھی تھے۔یہ الگ بات ہے کہ ہیلز 1 ہفتہ بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے کھیلنے واپس آگئے تھے۔

اب اسی ایلکس ہیلز نے آئی پی ایل 2022 کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔انہوں نے جمعہ کو اچانک نام واپس لے لیا۔
ہیلز نے ٹویٹ کیا ہے کہ میں بدقسمتی سے یہ اعلان کررہا ہوں کہ میں اس سال آئی پی ایل نہیں کھیل سکوں گا۔
میرے لئے بائیو سیکور ببل کے لئے 4 ماہ گزارنے مشکل ہیں۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لئے معاہدہ کرنے کے بعد میں ان سے معذرت کرتا ہوں۔

ایلکس ہیلز نے اس سے قبل بگ بیش کھیلی۔پی ایس ایل 7 کھیلی تھی۔

اب ان کا آئی پی ایل 7 میں بھاری بھرکم معاہدہ تھا لیکن اب نام واپس لے گئے ۔
بھارتی کرکٹ حلقوں اور آئی پی ایل کے لئے یہ بڑے دھچکے سے کم نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *