| | | | | | | |

ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر٫آئی سی سی سے 4 نام جاری،آفریدی باہر

 

دبئی ۔کرک اگین

File photo

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز آف دی ایئر 2021 کی لسٹ سے پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی باہر ہوگئے ہیں۔پیسر نے سال بھر کے 9 ٹیسٹ میچز میں 47 وکٹیں لی تھیں۔بیٹنگ میں خیر سے کوئی اس قابل ہی نہیں تھا کہ شارٹ لسٹنگ میں آتا ۔

آئی سی سی نے بیسٹ ٹیسٹ پلیئر آف دی ائیر 2021 کے لئے 4 پلیئرز کو مقابلے کے قابل جانا ہے ۔
انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ سال بھر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ 1708 رنز بنانے کے باعث شامل ہیں۔

بھارت کے اسپنر روی چندرن ایشون 52 ٹیسٹ وکٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے۔وہ بھی 4 پلیئرز میں ہیں۔سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے 7 میچز میں 902اسکور کے ساتھ دیا میں ہیں۔اسی طرح کیوی پیسر کیل جیمسین 5میچز میں 27 وکٹوں کے ساتھ ریس میں ہیں۔

ایوارڈز کی فل تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں۔

آئی سی سی نے سال کے بہترین پلیئرز ایوارڈ کی تفصیلات جاری کردیں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *