| | | | |

وسیم اکرم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے شرارت سوج گئی،چوں چوں کا مربہ کسے کہدیا

کراچی،کرک اگین

Image Twitter

وسیم اکرم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے شرارت سوج گئی،چوں چوں کا مربہ کسے کہدیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنے سینس آف ہیومر کے حوالہ سے ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں ہے،انہوں نے نئے سال 2022 کے آغاز کے موقع پر خوبصورت ٹویٹ کیا ہے۔

پی سی بی کو وزیر اعظم سے کیا ملا،اسٹیڈیم کی منظوری کے علاوہ اندرونی کہانی

وسیم اکرم نے نے ایک ایسی دلچسپ ٹویٹ کی ہے کہ نہیں لگتا کہ ان کی گھر میں خیر رہ جائے،ان کی اہلیہ نے واقعی روایتی خواتین کی طرح ہاتھ میں کچھ اٹھالیا تو وسیم اکرم کی خیر نہیں ہوگی۔

وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ  ہر ایک کو نیا  سال مبارک ہو،امید ہے کہ یہاں ہرایک کے سامنے  چوں چوں کا نیا سال آرہا ہے۔

یہ ٹویٹ ایسے سمجھ نہیں آئے گا ،جب تک ساتھ میں وضاحت نہ ہو۔وسیم اکرم نے ساتھ میں ایک تصویر شیئر کی ،وہ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ہے،ان کے سر پر ایک پرندہ موجود ہے،شنیرا بیٹھی مسکرا رہی ہیں۔وسیم اکرم نے ٹوئٹر کو بھی چوں چوں کا مرکز کہنے کی کوشش کی،پرندہ کی مجودگی سے فائدہ اٹھاتے ذومعنی بات کی یا پھر پرندے اور ٹوئٹر کا فائدہ اٹھاتے اہلیہ کی تصویر دیکھ کر ان کی حس جاگ اٹھی ہو،ممکن ہے کہ  انہوں نے خواتین کی چوں چوں کی جانب اشارہ کیا ہو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *