| | | | | | | | |

پی سی بی کو وزیر اعظم سے کیا ملا،اسٹیڈیم کی منظوری کے علاوہ اندرونی کہانی

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

File Photo

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں نئے جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی منظوری دے دی ہے۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے عمران خان سے ملاقات کی ہے،اس میٹنگ میں وزیر اعظم نے اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی منظوری دے دی ہے،یہاں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کو فکس بناکر اسٹیڈیم تعمیر کیا جارہا ہے۔رمیز راجہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے عمران خان کو پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

عمران خان نے رمیز راجہ سے کہا ہے کہ فوری طور پر کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل کی جائے،اس کے علاوہ عمران خان کو ڈومیسٹک وانٹر نیشنل کرکٹ سٹرکچر کی بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے پاکستا ن کی سینئر ٹیم کے حوالہ  سے باتیں کی ہں،سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کو کمزور حکمت عملی اور پلیئرز کے خوف سے تعبیر کرکے کہا ہے کہ 2022 کا ورلڈ ٹی 20 کپ پاکستان آسٹریلیا میں جاکر جیتے،وہاں ایسی شکست نہیں ہونی چاہئے۔عمران خان نے کہا ہے کہ ایسی ٹیم بنائی جائے جو 2025 تک آئی سی سی کے تمام ایونٹس جیتے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *