| | | |

مشکوک امپائرنگ پرساجد خان کی تکرار،تلخ کلامی،12 کیچز ڈراپ،11 فیصلے خلاف

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

مشکوک امپائرنگ،ڈی آر ایس جھول،ساجد خان کی امپائر،وارنر سے تکرار،گھوریاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی کپتان شان مسعود نے رہی سہی کسر نکال دی،آسٹریلیا کے خلاد سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگ میں انہوں نے ساجد خان کی بال پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کردیا۔

اسپنر ساجد خان مسلسل ایل بی کی اپیلیں کرتے رہے،لیکن  امپائرز ٹس سے مس نہ ہوئے۔ریویو پر ریویو لے کر آخر کار انہوں نے چوتھی کوشش میں ڈیوڈ وارنر کا ایل بی لیا جو 57 رنزبناکر کیریئر کی آخری اننگ میں آئوٹ ہوگئے۔

پاکستان آسٹریلیا میں مسلسل 17 واں ٹیسٹ،مسلسل 9 ویں سیریز ہارگیا،بد ترین وائٹ واش

اس سے قبل سڈنی میں 2 مواقع پر ایل بی کی اپیل مسترد ہوئیں تو ساجد خان امپائر کو گھوریاں ڈالتے پائے گئے۔اسپنر نے ایک ریویو مسترد ہونے پر وکٹوں کے قریب  جاکر ہاتھ کے اشاروں سے کہا کہ کہ ڈی آرایس میری بال کو اتنا باہر جاتا کیسے دکھا سکتا ہے،یہاں ان کی امپائر سے تکرار بھی ہوئی۔ڈیوڈ وارنر سے بھی اونچی آواز میں بات ہوئی لیکن کیا ہوسکتا تھا۔ساجد خان کی امپائر کو گھوریاں ڈالتے تصاویر وائر ہوئی ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ  آسٹریلیا 8 وکٹ سے جیتا۔پیٹ کمنز پلیئر آف دی سیریز رہےہیں۔عامرجمال کو آخری ٹیسٹ میں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ یا سہولت کاری،عامر جمال کو 18 اوورز بعد کیوں بائولنگ پر لایا گیا

پاکستان نے  رواں سیریز میں 12 کیچز ڈراپ کئے ہیں۔ا،مپائرز کے 11 فیصلے ایسے خلاف گئے کہ ریویو پر وہ امپائر کال کی وجہ سےا وور ٹرن نہ ہوئے،گویا وہ بھی خلاف گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *