| | | |

پاکستان آسٹریلیا میں مسلسل 17 واں ٹیسٹ،مسلسل 9 ویں سیریز ہارگیا،بد ترین وائٹ واش

اسڈنی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان آسٹریلیا میں مسلسل 17 واں ٹیسٹ،مسلسل 9 ویں سیریز ہارگیا،بد ترین وائٹ واش،آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ایک اور کلین سویپ مکمل کرلیا۔سڈنی ٹیسٹ میں اس نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہراکر 3 میچز کی سیریز میں  0-3 سے  کلین سوئپ کردیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم 68 رنز 7 وکٹ سے  شروع کرکے 115 رنز تک بہرحال پہنچ گئی۔محمد رضوان نے 28 اور عامرجمال نے 18 رنزبنائے۔ہیزل ووڈ نے16 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔نیتھن لائن نے 3 وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ یا سہولت کاری،عامر جمال کو 18 اوورز بعد کیوں بائولنگ پر لایا گیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 130 رنزکا ہدف دیا۔عثمان خواجہ صفر پر ساجد خان کے ہاتھوں ایل بی ہوگئے ،اس کے بعد  کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر اور لبوشین نے دوسری وکٹ پر119 رنز کی شراکت بنائی اور منزل آسان کردی۔ڈیوڈ وارنر 57 رنزبناکر ایل بی ہوگئے۔ان کی وکٹ بھی ساجد خان نے ایل بی کے ساتھ لی۔مارنس لبوشین 62 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔پاکستان پرتھ میں 360 رنز اور میلبرن میں 79 رنز سے ہارا تھا۔

یہ آسٹریلیا میں اوور آل 40  ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی 29 ویں شکست ہے۔صرف 4 فتوحات ہیں۔7 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔سڈنی میں 1995 کی فتح کے بعد آسٹریلیا میں یہ پاکستان کی مسلسل 17 ویں ٹیسٹ شکست ہے اور آسٹریلیا میں مسلسل 9 ویں ٹیسٹ سیریز کی شکست ہے،ویسے 14 میں سے 11 ویں سیریز فتح ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *