| | | | | | |

ویمنز ورلڈ کپ،پاکستان ٹیم منزل کے قریب آکر ہمت ہارگئی،معمولی فرق سے شکست

ترنگا،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم منزل کے قریب پہنچ کر ہمت ہارگئی،جنوبی افریقا سے فتح کا موقع گنوادیا۔ٹیم عین اس وقت شکست سے دوچار ہوئی جب فتح کی امید ہوگئی تھی۔

ترنگا میں کھیلے گئے میچ میں گرین کیپس 224 رنزکے ہدف کے تعاقب میں 217 رنز پر رک گئی،اس طرح اسے صرف 6 رنزکی معمولی دوری سے ہار قبول کرنی پڑی ہے۔

ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان نے پروٹیز کو 223 رنز تک محدود کردیا

پاکستان نے آخری 4 وکٹیں 24 رنزکےا ندر گنوادیں،جب جیت کے لئے 20 بالز پر 31 اسکور کی ضرورت تھی۔اس سے قبل عمیمہ سہیل نے65 اور نداڈار نے55 رنزبناکر پاکستان کو جیت کی راہ پر گامزن رکھا تھا،اوپنر ناہیدہ خان نے بھی 40 رنز کئے۔کپتان بسمعہ معروف اور عالیہ ریاض صفر پر آئوٹ ہوگئیں۔پاکستانی ٹیم ایک بال قبل 217 رنزپر ہمت ہارگئی۔آخری 6 بالز پر پاکستان سے 8 رنز ہی نہ بن سکے۔پروٹیز کی شبنم اسماعیل کامیاب ترین بائولر رہی ہیں،انہوں نے 41 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 223 اسکور ہی بناسکی۔لورا ولورٹ نے 75 اور کپتان  سونی لوس نے 62 کی اننگز کھیلیں۔فاطمہ ثنا اور فاطمہ غلام نے3،3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *