| | | | |

ڈھاکا ٹیسٹ،بنگلہ دیش 144 پر باہر،کیویز کوسیریز بچانےکیلئے بظاہر معمولی ہدف لیکن

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

ڈھاکا ٹیسٹ،بنگلہ دیش 144 پر باہر،کیویز کوسیریز بچانےکیلئے بظاہر معمولی ہدف لیکن۔بنگلہ دیش تاریخی ٹیسٹ سیریز جیت سکے گا یا نہیں۔نیوزی لینڈ پہلے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ چکاپائے گا یا نہیں۔فیصلے کی گھڑی آگئی ہے۔

ڈھاکامیں جاری سیریز کے دوسرے وآخری ٹیسٹ میچ میں چوتھی صبح میزبان بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 144 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،یوں 8 رنزکا خسارہ نکالنے کے بعد اسے136 رنزملے ہیں۔نیوزی لینڈ کیلئے 137 رنزکا ہدف سیٹ ہوا ہے۔114 کے اسکور میں اوپنر ذاکر حسن کے 59 رنز نمایاں تھے۔وہ آئوٹ ہونے والے 9 ویں کھلاڑی بنے۔اسپنر اعجاز پٹیل نے18 اوورز میں 57 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔انہیں پہلی اننگ میں 2 وکٹ ملے تھے۔مچل سینٹنر نے پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی 3،3 وکٹیں لیں۔

نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ ہارگیا تھا۔اس کے خلاف اپنے ملک میں بنگلہ دیش کی پہلی ٹیسٹ جیت تھی لیکن آج تک وہ اوور آل سیریز نہیں جیت سکا،137 اسکور بظاہر چھوٹا ہدف ہے لیکن ایک اسپن ٹریک پر بنگلہ دیشی بائولرز اتنے کم اسکور پرکیا کرسکتے ہیں۔یہ دیکھنا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *