| | | | | | |

انگلینڈ نے حارث رئوف اور شاداب خان کو ملادیا

لاہور،لندن :کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے آل رائونڈر شاداب خان کا انگلینڈ میں مختصر تری معاہدہ،یارک شائر کائونٹی نے ٹی 20 بلاسٹ 2022 کے لئے معاہدہ کیا ہے۔شاداب شروع کے  5 سے 6 میچز اور آخر میں چند میچز کھیلیں گے۔

یارک شائر کائونٹی سے معاہدہ ہوتے ہی شاداب خان کے حوالہ سے برطانوی میڈیا  نے لکھا ہے کہ نوجوان آل رائونڈر باکمال ہیں ۔انہوں نے 64 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 73 وکٹیں لی ہیں۔بیٹنگ میں بھی کمال دکھاتے ہیں۔23 سالہ بیٹر یارک شائر کو اچھی سپورٹ دیں گے۔

یاسر شاہ کا رمیز راجہ کو بازو چلاکر کرارا جواب،جھوٹا ثابت کردیا،پاکستان کپ بھی جیتا

خبرمحض اتنی نہیں ہے کہ شاداب خان  یارک شائر کے لئے کھیلیں گے،اصل بات یہ بھی ہے کہ اسی کائونٹی نے ایک اور پاکستانی آل رائونڈر  حارث رئوف کے ساتھ معاہدہ کررکھا ہے۔

حارث رئوف  نےشروع کے 5 میچز کا معاہدہ اسی کائونٹی سے کررکھا ہے۔ اس طرح شاداب کے شروع کے 6 میں سے 5 میچز وہ ان کے ساتھ کھیلیں گے۔

انگلش کائونٹی یارک شائر نے اس طرح ایک پاکستانی لیگ اسپنر آل رائونڈرشاداب خان اور پیسر حارث رئوف کو یکجا کردیا ہے،دونوں پلیئرز پاکستان کے لئے نہیں لیکن پاکستانی ہونے کے ناطے ایک ساتھ ایکشن میں ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *