| | | | |

یاسر شاہ کا رمیز راجہ کو بازو چلاکر کرارا جواب،جھوٹا ثابت کردیا،پاکستان کپ بھی جیتا

لاہور:کرک اگین رپورٹ

یاسر شاہ کا رمیز راجہ کو بازو چلاکر کرارا جواب،جھوٹا ثابت کردیا،پاکستان کپ بھی جیتا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کل ہفتہ 2 اپریل کو کھیلاجائے گا۔پاکستانی ٹیم سیریز اور ٹرافی کی بقاکی جنگ لڑے گی،اس حوالہ سے اہم سٹوری آنے کو ہے۔یہاں تک یہ ذکر ضروری ہے کہ پاکستان تاریخی ٹیسٹ سیریز ہارچکا ہے۔ایسے میں ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے۔

جمعہ کو پاکستان کپ کافائنل ہوگیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بلوچستان نے کے پی کے کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد8 وکٹ سے ہرادیا ہے۔ناکام ٹیم صرف 171 رنزہی بناسکی ہے۔اس ناکامی کے ذمہ دار بلوچستان کے کپتان یاسر شاہ تھے،جنہوں نے 33 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں اور حریف ٹیم کی کمر توڑدی۔جواب میں کے پی کے نے 32 ویں اوور میں 2 وکٹ پر پورا کیا۔

یہاں بتانے کی بات یہ ہے کہ یاسر شاہ ایونٹ کے بیسٹ بلکہ بہترین بائولر رہے۔ انہوں نے 5 سے کم کے اکانومی ریٹ سے23 کی اوسط سے 24 وکٹیں لیں۔یہ پرفارمنس  کیا جواب دیتی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے دفاعی انداز میں کہا تھا کہ ہم نے ایسی پچ اس لئے بنائی ہے کہ یہ نہیں تھا تو وہ تھا،اسپنرز نئے تھے۔یاسر شاہ ان فٹ تھے۔

اب یاسر شاہ نے زبان سے تو کوئی جواب نہیں دیا لیکن رمیز راجہ پر اپنی شاندار لیگ اسپن بائولنگ اور بازو گھماتے،گگلی کراتے جواب دے دیا ہے۔فی الحال تو یہی جواب کافی ہے،اس میں شدت کل کے کے میچ کے الٹ نتیجہ کے ساتھ آجائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *