| | | | |

نیوزی لینڈ کی ڈھاکا ٹیسٹ میں ڈرامائی جیت،سیریز برابر کردی

 

 

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ کی ڈھاکا ٹیسٹ میں ڈرامائی جیت،سیریز برابر کردی

بنگلہ دیش اپنے بچھانے اسپن جال میں تڑپ تڑپ کر تاریخی سیریز جیتنے کا موقع گنواگیا۔

ڈھاکا میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

کھیل کے چوتھے روز میزبان ٹیم پہلے سیشن میں 38 رنز 2 وکٹ سے شروع ہوئی اور پوری ٹیم 40ویں اوور میں صرف 144 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ذاکر حسن 59 رنز بناکر گئے۔اسپنر اعجاز پٹیل نے 6 اور میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں ۔

نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف ملا۔ایک موقع پر کین ولیمسن سمیت 6 کھلاڑی 69 پر باہر ہوچکے تھے۔پھر گلین فلپس نے پہلی اننگ کی طرح زمہ داری نبھائی۔وہ 40 اور مچل سینٹر 35 پر ناقابل شکست آئے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *