| | |

نیشنل ٹی 20 کپ فائنل میں کون،فیصلہ ہوگیا

 

 

کراچی ،کرک اگین رپورٹ

نیشنل ٹی 20 کپ 2023 کی فائنلسٹ ٹیمیں سامنے آگئیں۔دوسرے سیمی فائنل میں کراچی وائٹ نے راولپنڈی کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔

کراچی وائٹس نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں

فائنل میں ایبٹ آباد سے مقابلہ ہوگا،
سیمی فائنل میں راولپنڈی کو چار وکٹوں سے شکست۔

کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں راولپنڈی کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اب اتوار کو ہونے والے فائنل میں اس کا مقابلہ ایبٹ آباد سے ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں پشاور کو سات وکٹوں سے ہرایا تھا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 177 رنز بنائے۔ کراچی وائٹس نے 18.1 اوورز میں چھ وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

راولپنڈی کی اننگز کی خاص بات کپتان عمرامین کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 47 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے82 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ محمد نواز نے 35 رنز بنائے جس میں4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
سہیل خان نے21 اور شاہنواز دھانی نے33 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی وائٹس کی جانب سے اعظم خان نے 25 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ عمیر بن یوسف نے 25 رنز بنائے جبکہ انور علی اور سہیل خان نے بالترتیب 25 اور 11 رنز بناکر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا یہ دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔

اعظم خان کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *