کرک اگین خصوصی رپورٹ۔
قائد اعظم ٹرافی سے
بڑی خبریں سامنے آئی ہیں، جہاں پاکستان کے سٹار بلے باز محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری داغ دی ہے۔ بابر اعظم ایک بار پھر ناکام ہو گئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی تین وکٹیں نمایاں ہیں۔ایبٹ آباد میں جاری اس مقابلے میں پشاور بلیوز کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہو چکی ہے۔
ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے دوسرے روز پاکستان کے مختلف شہروں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں سنسنی خیز مقابلے دیکھے گئے۔ کہیں بلے بازوں نے رنز کے انبار لگائے تو کہیں گیند بازوں نے حریف ٹیموں کی بیٹنگ لائن کو پاش پاش کیا۔ کرکٹ کے تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جہاں ایک طرف پشاور کے بلے باز چھائے رہے، وہی ملتان اور فاٹا کی ٹیموں نے بھی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم۔ رضوان کا لاٹھی چارج اور پشاور کی برتری
ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور بلیوز نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز گزشتہ روز کے اسکور 306 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا اور مجموعی طور پر 503 رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے اننگز ڈکلیئر کر دی۔
• محمد رضوان کی یادگار اننگز: کپتان محمد رضوان نے کریز پر جم کر بیٹنگ کی اور 252 گیندوں پر ناقابل شکست 200 رنز بنائے۔ ان کی اس اننگز میں 35 دلکش چوکے اور ایک بلند و بالا چھکا شامل تھا۔ نجب خان گزشتہ روز کی سنچری میں مزید اضافہ نہ کر سکے اور 133 رنز پر پویلین لوٹے، جبکہ وکٹ کیپر محمد حارث نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 69 گیندوں پر 70 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
فیصل آباد کی جوابی بیٹنگ
پشاور کے 503 رنز کے جواب میں فیصل آباد کی ٹیم دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا سکی ہے۔
فاٹا کی گرفت مضبوط، شاہین اور عامر جمال کا ٹکراؤ
اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں فاٹا اور لاہور وائٹس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔
فواد ارشد کا شاندار ڈیبیو۔فاٹا کی ٹیم پہلی اننگز میں 362 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فواد ارشد نے 115 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ لاہور کی طرف سے نوجوان بولر حماد عزیز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور وائٹس کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار۔لاہور وائٹس کی ٹیم پہلی اننگز میں فاٹا کے اسکور کے جواب میں صرف 234 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور فاٹا کو 128 رنز کی اہم برتری مل گئی۔ لاہور کی طرف سے علی زریاب نے 51 اور کپتان عامر جمال نے 74 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔
شاہین الیون کا جادو۔ فاٹا کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ آفاق آفریدی نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو محض 28 رنز پر آؤٹ کر کے لاہور وائٹس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
قائد اعظم ٹرافی کے اس راؤنڈ میں ملتان اور کراچی کی ٹیموں کے درمیان بھی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں ملتان نے کم بیک کرتے ہوئے اسلام آباد کے خلاف پوزیشن بہتر کر لی ہے۔
