تازہ ترین خبر ہے۔اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز
اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 کے لیے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔
عبدالصمد پاکستان شاہینز کی کپتانی کریں گے۔ٹیم میں حسن نواز، معاز صداقت، شامل حسین، حیدر علی، شاہزیب خان، فرحان یوسف شامل۔روحیل نذیر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
سپنرز میں دانش عزیز، سعد مسعود اور سفیان مقیم شامل۔پاکستان شاہینز سکواڈ میں فاسٹ باؤلرز محمد حسنین، عمران رندھاوا، عاکف جاوید اور احمد دانیال کو بھی سلیکٹ کیا گیا ہے۔
اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 اس سال ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان شاہینز آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں گروپ بی میں شامل۔پاکستان شاہینز 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات، 22 نومبر کو انڈیا اے اور 24 نومبر کو نیپال کا سامنا کرے گی۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 26 اور 27 نومبر کو کھیلے جائیں گےٹورنامنٹ کا فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔
پاکستان شاہینز ٹیم اپنے پہلے میچ کے علاوہ تمام میچز ڈے نائٹ کھیلے گی۔پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ دونوں کی دفاعی چیمپئن ہے۔
