ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کے میچ کا نیا وینیو سیٹ
دبئی،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز میں 2 ہفتے ہیں۔سب کو پاکستان اور بھارت کے میچ کا انتظار ہے۔ایسے میں ایک اور پاکستان بھارت ٹاکرے کا وینیو فائنل ہوگیا ہے۔
اگلے سال کا ٹی 20 ورلڈ کپ بھی قریب ہے۔جون 2024 میں شیڈول یہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا ۔
اس سے پہلے آئی سی سی امریکی انتظامیہ سے مطمئن نہ تھی لیکن اب نیو یارک کے قریب ایک وینیو کا انتخاب ہوگیا ہے۔
یہ مین ہٹن سے تقریباً 30 میل مشرق میں لانگ آئی لینڈ کی ایک بستی ایسٹ میڈو کے 930 ایکڑ پر پھیلے آئزن ہاور پارک میں تعمیر ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ مقام ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مارکی میچ کا میزبان ہوگا۔
ادھر سی ہی ایل کھیلنے والے پاکستانی پیسر محمد عامر رات کا ایک میچ کھیلتے انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ورلڈ کپ ایام میں کھلاڑی کسی بھی شکل میں کہیں بھی ہو،ایک امید ضرور رکھتا ہے کہ شاید میں یاد آجائوں۔