| | | | | |

بھارتی پولیس کاپاکستان زندہ آبادکہنے سے روکنے کا حکم،فین کی تکرار،کیسے بھگایا

بنگلور،کرک اگین رپورٹ

بھارتی پولیس کاپاکستان زندہ آبادکہنے سے روکنے کا حکم،فین کی تکرار،کیسے بھگایا۔بھارتی پولیس اہلکار نے پاکستانی فینز کو بنگلور میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگانے سے روک دیا۔ایسا اس نے انتہائی ترش روی اور سختی کے ساتھ کیا ہے۔ادھر برطانوی میڈیا میں آج کے میچ سے قبل تک کے ورلڈکپ انتظامات پر کھیلی تنقید شائع ہوئی ہے اور متعدد ممالک کے کرکٹ فینزکی جانب سے شکایات کے انبار واضح کئے گئے ہیں۔

جمعہ کو بنگلور میں پاکستان اور آسٹریلیاکا میچ تھا۔متعدد پاکستانی فینز بھی موجود تھے،ایسے میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے بھی لگے۔پاکستان کے پرستاروں کو پاکستان زندہ باد کہنے سے روک دیا۔

آسٹریلیا42 رنزکے اندر7 وکٹیں گنواگیا،شاہین کے 5 شکار،پاکستان کو 368رنزدرکار،واپسی ہوئی یا نہیں

کرکٹ فین کے ساتھ پولیس آفیسر نے تکرار کی اور کہا کہ یہ نہیں چلے گا۔اس پر فین نے کہا ہے کہ پاکستان سے آئے ہین تو پاکستان زندہ آباد ہی بولیں گے اور کیا بولیں گے۔پولیس آفیسر بار بار منع کرتا رہا۔اس پر اس پر فین نے اپنا موبائل آن کیا اور ویڈیو بناتے ہوئے پوچھا کہ میں پاکستان سے ہوں،۔پاکستان آسٹریلیا کامیچ دیکھ کر پاکستان زندہ آباد کے نعرے نہیں لگاسکتا،اس پر پولیس والا دائیں بائیں ہونے لگا لیکن گھورتی آنکھیں تنبیہ کررہی تھیں۔

ایڈم زمپا نے قومی ترانہ نہیں پڑھا،آسٹریلیا کرکٹ میں ہنگامہ،کیا پاکستانی ترانہ پڑھ رہے تھے

ادھر برطانوی میڈیا کے مطابق شائقین کو پانی، کھانا، سن کریم اور فون چارجرز کو سٹیڈیم میں لے جانے سے روکنے کے بعد کرکٹ ورلڈ کپ کے منتظمین کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *