| | | | | | | |

آسٹریلیا42 رنزکے اندر7 وکٹیں گنواگیا،شاہین کے 5 شکار،پاکستان کو 368رنزدرکار،واپسی ہوئی یا نہیں

بنگلور،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا42 رنزکے اندر7 وکٹیں گنواگیا،شاہین کے 5 شکار،پاکستان کو 368رنزدرکار،واپسی ہوئی یا نہیں۔پاکستان نے واپسی تو کی ہے لیکن کیا دیر تو نہیں ہوگئی۔رمیز راجہ کہتے ہیں کہ 80 فیصد پاکستان نے واپسی کی ہے،اس کا کیا مطلب ہے۔دوسری اننگ کا انتظار ہوگا۔

حارث رئوف اور شاہین شاہ آفریدی کے ڈیٹھ اوورز،اسپنرز کی معاونت۔پاکستان نےآسٹریلیا کو اپنے خلاف بہت بڑے ٹوٹل بنانے سے تو روک دیا ہے لیکن اس کے باوجود کینگروز 50 اوورز بیٹنگ میں9  وکٹوں پر  367 اسکور سجانے میں کامیاب ہوگئے ہیں،اس اسکور کے ساتھ پاکستان کے خلاف نیاریکارڈ یہ بنا ہے کہ اس کے خلاف پہلی بار ورلڈکپ تاریخ میں کسی ٹیم نے  350 یا اس سے زائد اسکور کیا ہے۔یہی نہیں  ان کے اوپنرزڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے اپنے ملک کیلئے ورلڈکپ میں اوپننگ شراکت کا نیاریکارڈ بنادیا ہے۔259 رنزکی شراکت بنائی ہے۔،سابقہ ریکارڈ 184 اسکور کا تھا۔

ایک جانب بابر اعظم مشکل میں ،دوسری طرف پی سی بی مشن،سرفراز احمد کی ترقی،نئی پیش رفت

بنگلور میں بابر اعظم کے ٹاس جیتنے کے بعد جیسے آسٹریلین بیٹرز اس کیلئے تیار تھے،اننگ شروع ہوئی۔اسامہ میر سے ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ ہوا۔اس کے بعد شاہین،حارث،حسن اور اسامہ کے ساتھ محمد نواز سب فیل ہوگئے۔34 ویں اوور میں 259 پر پاکستان کو پہلی کامیابی ملی۔کیریئر کی دوسری سنچری کرنے والے مچل مارش 121 رنزبناکر شاہین کی بال پر اسامہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔108 بالیں کھیلیں۔9 چھکے اور دس چوکے تھے۔گلین میکسویل پہلی بال پر شاہین کا شکار بنے،صفر پر گئے۔سٹیون سمتھ بھی نہ چلے اور 7 کرکےاسامہ کا شکار بن گئے۔124 بالز پر163 کی اننگ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر حارث کی بال پر متبادل فیلڈر شاداب کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔انہوں نے 9 چھکے اور 14 چوکے لگائ،اس کے بعد پاکستانی بائولرز کی واپسی ہوگئی۔وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔آسٹریلیا نے 9 وکٹ پر 367 اسکور بنائے۔آسٹریلیا کی آخری 7 وکٹیں صرف 42 رنزکے اندر گریں۔

مسلسل 2 بالز پر پاکستان کیخلاف 2 سنچریاں،ڈبل سنچری شراکت،ریکارڈ کی جانب گامزن

شاہین شاہ آفریدی نے دس اوور میں 4 5 رنز دے کر 5  وکٹیں لیں۔حارث رئوف نے 83 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔اسامہ میر کو 82 رنزپڑے،ایک کامیابی ملی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *