مسلسل 2 بالز پر پاکستان کیخلاف 2 سنچریاں،ڈبل سنچری شراکت،ریکارڈ کی جانب گامزن
بنگلور،کرک اگین رپورٹ
مسلسل 2 بالز پر پاکستان کیخلاف 2 سنچریاں،ڈبل سنچری شراکت،ریکارڈ کی جانب گامزن۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کےبائولرز بنگلور میں پٹ رہے ہیں۔آسٹریلیا کے اوپنرز نے تاریخ میں دوسری بارپاکستان کے خلاف ڈبل سنچری اوپننگ شراکت بنالی ہے۔اس سے قبل 26 جنوری 2017 کو ایڈیلیڈ میں ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 284 رنزکی اوپننگ شراکت بنائی تھی لیکن اس کے لئے وہ 42 ویں اوور تک گئے تھے۔اب صورتحال یہ ہے کہ آسٹریلیا32 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 226 رنزبناچکا ہے۔
تب بھی دونوں اوپنرز نے سنچریز بنائی تھیں۔وارنر نے179 اور ہیڈ نے 128 کیا ننگز کھیلی تھیں۔
آج آئی سی سی ورلڈکپ میں ڈیوڈ وارنر نے 85 بالز پر سنچری مکمل کی۔انہوں نے 6 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ان کے ساتھی کھلاڑی مچل مارش نے اگلی بال پر لیریئر کی دوسری سنچری مکمل کی۔انہوں نے100 بالز پر 101 اسکور کئے۔چوکا لگایا۔