| |

نیا عالمی ریکارڈ بن گیا،تیز ترین انٹرنیشنل ففٹی،ٹیم کی ٹرپل سنچری

کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ففٹی اوورز فارمیٹ سے قبل کرکٹ کا نیا طوفانی ریکارڈ،اگر چہ  یہ ٹوئنٹی کرکٹ کا ہے لیکن بھارتی پچز پر آنے والے دنوں کےلئے کسی بڑے ریکارڈ کی نوید دے رہا ہے۔

 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا رئکارڈ بن گیا۔ٹیم ٹوٹل میں بڑا اسکور۔تیزترین ہاف سنچری۔چین میں جاری ایشین گیمز میں کرکٹ میچ  میں نیپال نے منگولیاکے خلاف یہ سب کردیا۔

حال ہی میں ایشیا کپ کھیلنے والی ٹیم میں بلا کا اعتماد آیا ہے۔اس نے کسی بھی ٹی 20  انٹرمیشنل میں پہلی بار ٹرپل سنچری بنادی ہے۔ٹوٹل 3 وجٹ پر 314 رہا۔افغانستان کا آئرلینڈ کے خلاف 278 اسکور کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

لاہور ایئرپورٹ،کھلاڑیوں مین کیسا مذاق،کنگ بناکون،فون استعمال پر کسے ملا خاص حوالہ

یہی نہیں بلکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین ہاف سنچری کا ریکارڈ بھی نیا بن گیا ہے۔دیپندرا سنگھ نے 9 بالز پر ففٹی بنائی۔سابقہ ریکارڈ یورج سنگھ کا تھا۔

ادھر جواب میں منگولیا 41 پر ڈھیر ہوگئی۔ٹی ٹوئنٹی کی ہسٹری کی سب سے بڑی273 رنزکیجیت کا نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *