| | | | | |

پی ایس ایل 9،آج فاتح اور ناکام ٹیم مدمقابل،بھارت میں ریکارڈ ویورشپ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

آج کا لائیو میچ،پی ایس ایل 9،قذافی اسٹیڈیم لاہور،چوتھا میچ،لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،شام 7 بجے

پی ایس ایل 9،آج فاتح اور ناکام ٹیم مدمقابل،بھارت میں ریکارڈ ویورشپ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)9 کا چوتھا میچ آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائےگا۔میزبان لاہور قلندرز اور اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔195 رنزبناکر اسلام آباد سے ہارنے والی لاہور قلندرز سائیڈ کامقابلہ اس ٹیم سے ہوگا،جس نے پہلا میچ پشاورزلمی کے خلاف 16 رنز سے جیتا ہے۔فاتح ٹیم نے ایک روز قبل 206 اسکور بنائے تھے۔جیسن رائے کے 75 اور سعود شکیل کے 74 رنز،157 رنزکی شراکت جیسے 2 کام اچھے ہوئے۔بابر اعظم الیون کو 190 تک محدود کرنا اس کے گیندبازوں کا کام تھا۔

پی ایس ایل کی 9 سالہ تاریخ میں قلندرز کا ریکارڈ اگر سب سے زیادہ بہتر ہے تو وہ یہ واحد ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہی ہے۔اس کے خلاف ہیڈ ٹو ہیڈ (باہمی مقابلوں ) میں برتری ہے۔16 میچزمیں سے 9 جیتے اور 7 ہارے ہیں۔قلندرز کے فخرزمان 2381 رنزکے ساتھ مجوعی ٹاپ اسکورر ہیں۔شاہین آفریدی وکٹوں کی سنچری کی جانب ہیں۔

انجرڈ پلیئرزلیگ کیلئے اب فٹ ہوگئے ہیں،حفیظ کے سخت جملے پر قہقہے

آج کے میچ میں واقعی طور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیورٹ ہے۔شاہین آفریدی اور ان کی سائیڈ آف کلر میں ہے۔ٹاس اہم ہوگا۔فاتح ٹیم بائولنگ کو ترجیح دے گی لیکن قلندرز کیلئے اپنی بائولنگ دیکھ کر ریویو کا موقع ہے کہ وہ بعد میں دفاع کی پوزیشن پر نہیں ہیں۔

شعیب ملک کی نئی اہلیہ ملتان سٹیڈیم رہیں،ففٹی کے باوجود شوہر کیلئے جلا کٹا تبصرہ

ہمسایہ ملک بھارت میں فین کوڈ پر پی ایس ایل کی لائیو سٹریمنگ میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔اتوار کے روز میچ دیکھنے والوں کی تعداد ریکارڈ میں بتائی گئی ہے۔

پی ایس ایل 9،شعیب ملک اور نئی اہلیہ ملتان میں،میڈیا اور کون تعاقب میں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *