شعیب ملک کی نئی اہلیہ ملتان سٹیڈیم رہیں،ففٹی کے باوجود شوہر کیلئے جلا کٹا تبصرہ

ملتان،کرک اگین رپورٹ

شعیب ملک کی نئی اہلیہ ملتان سٹیڈیم رہیں،ففٹی کے باوجود شوہر کیلئے جلا کٹا تبصرہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شعیب ملک کی نئی اہلیہ ثنا جاوید ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ دیکھنے کیلئے موجود تھیں۔نہایت خوشگوار انداز میں انہوں نے اپنے شوہر کا میچ دیکھا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوم ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف شعیب ملک کی ففٹی رائیگاں گئی۔وہ 53 رنزبناکر جیسے ہی آئوٹ ہوئے،ٹیم کی لائن لگ گئی اور باقی ماندہ 5 بیٹرز 31 رنزکا ہی اضافہ کرسکے تھے۔

پی ایس ایل 9،ملتان میں میچ جاری،دنیا بھرکیلئے بند

شعیب ملک نے اپنی جانب سے اچھی اننگ کھیلی لیکن جس طرح وہ آئوٹ ہوئے ،کسی نے پسند نہیں کیا۔اننگ کے بعد ان کی اہلیہ کا تبصرہ یہ تھا کہ کیا ہوا۔ففٹی تو کرلی۔میچ ہارگئے۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔فاتح ٹیم نے 185 رنزبنائے۔ناکام ٹیم 130 تک ہی محدود رہی ہے۔اس فتح کے ساتھ پہلے مرحلے میں سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون ہے۔

گزشتہ ماہ اس شادی کی نیوز کے ساتھ ہی ثنا مرزا کے ساتھ طلاق کی بریکنگ نیوز سامنے آئی تھی۔اس کے بعد سے دونوں میاں بیوی پہلی بار کسی مکمل میچ میں ایک ساتھ میدان میں تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *