| | | | | | | |

پی ایس ایل 9،ملتان میں میچ جاری،دنیا بھرکیلئے بند

ملتان،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9،ملتان میں میچ جاری،دنیا بھرکیلئے بند۔پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل 9) کا میچ جاری رہا لیکن دنیا بھر میں ٹی پر دیکھنے والے ناظرین کیلئے بند ہوگیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اننگ کا 5واں اوور تھاجب دنیا بھر میں ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا میچ سب کیلئے گویا بند ہوگیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں متعلقہ افراد سے رابطہ ہوا لیکن فوری طور پر خرابی کو قابو  نہ پایا جاسکا۔

اننگ کاپانچواں اوور ڈیوڈ ویلی نے کیا،پہلی بال پر سنگل،دوسری بال پر شان مسعود نے چوکا لگایا۔تیسری بال پر سنگل،پھر شعیب ملک کا سنگل،پھر وائیڈ اور پھر شان  مسعود نے چوکا لگایا،اوور میں 12 رنزبنے۔

اننگ کا چھٹا اوور شان نواز دھانی کررہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیکنیکل ایشوز ہیں۔خیال یہ ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قیدی نمبر 804 کے نعروں کی وجہ سے نشریات روکی گئی ہیں۔ملتان میں جاری پی ایس ایل کے میچ کی کوریج روک دی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹٰیڈیم میں قیدی نمبر 804 کے نعرے لگ رہے تھے جس کی وجہ سے نشریات روکنا پڑی جبکہ حکام کاکہنا تھا کہ ٹیکنکل خرابی ہے جلد دور کرلی جائے گی یارد رہے پی ایس ایس کی تاریخ میں پہلی بار اتنی طویل کوریج روکی گئی ہے دریں اثنا پولیس نے سٹیڈٰم میں پی ٹی آئی کے نعرے لگانے والے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور ان سے جھنڈے چھین لئے اور سٹیڈیم سے باہر نکال دیا جس کے بعد لائیو سٹریمنگ بحال کردی گئی ۔اننگ کے 5 اوورز ٹیلی کاسٹ نہ ہوسکے۔

اس وقت تک کراچی کنگز نے سلطانز کے خلاف 12 اوورز میں 3 وکٹ پر 89 رنزبنالئے تھے اور اسے جیت کیلئے مزید 97 رنز درکار تھے۔48 بالز کا کھیل باقی تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *