| | | | | | |

انجرڈ پلیئرزلیگ کیلئے اب فٹ ہوگئے ہیں،حفیظ کے سخت جملے پر قہقہے

کرک اگین رپورٹ

انجرڈ پلیئرزلیگ کیلئے اب فٹ ہوگئے ہیں،حفیظ کے سخت جملے پر قہقہے۔حال ہی میں پاکستانی ٹیم کیلئے ٹیم ڈائریکٹروہیڈکوچ کا عہدہ سنبھالنے والے محمد حفیظ کا ایک انتہائی کڑوا اور طنزیہ جملہ وائرل ہوگیا ہے۔انہوں نے ان کھلاڑیوں کو کھری کھری سناڈالی ہیں،جو ان کے دور میں انجرڈ تھے۔

شعیب ملک کی نئی اہلیہ ملتان سٹیڈیم رہیں،ففٹی کے باوجود شوہر کیلئے جلا کٹا تبصرہ

نجی چینل پر مصباح الحق،وسیم اکرم اور اظہر علی کے ساتھ حفیظ تھے۔مصباح الحق کہہ رہے تھے کہ وہ ایک پلیئر علم نہیں ،کدھر ہے،انجرڈ ہے یا کہیں اور ہے۔ابھی ان کی بات مکمل نہیں ہوئی تھی کہ ساتھ بیٹھے حفیظ نے سخت جلے کٹے انداز میں تیز جملہ بولا کہ وہ جتنے بھی انجرڈ پلیئرز تھے وہ اب لیگ کیلئے فٹ ہوگئے ہیں۔

پھر کیا ہوا

مصباح کا منہ کھلئ کا کھلا رہ گیا،اظہرعلی کو چند سیکنڈز لگے کہ یہ کیا ہوا ہے۔جب کہ میزبان فخرعالم بے اختیار قہقہے لگانے لگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *