کامن ویلتھ گیمزکرکٹ،ایشیا کی تیسری ٹیم بھی شکست کے قریب
| | |

کامن ویلتھ گیمزکرکٹ،ایشیا کی تیسری ٹیم بھی شکست کے قریب

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

کامن ویلتھ گیمز 2022 خواتین کرکٹ میں ایشیائی ٹیموں کی مشکلات،مسلسل تیسری ٹیم کے ہارنے کا امکان۔سری لنکن ویمنز ٹیم انگلینڈ کے خلاف پوری اننگ میں مشکلات سے دوچار رہی ہے۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کرکٹ کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھارتی ٹیم آسٹریلیا اور پاکستانی ٹیم بارباڈوس سے ہاری تھی۔

ہفتہ کو گروپ بھی کا پہلا میچ  نیوزی لینڈ ویمنز نے جنوبی افریقا ٹیم سے 13 رنز سے جیت لیا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز اپ سیٹ،پاکستانی کرکٹ ٹیم برمودا سے ہارگئی

ہفتہ کو  گروپ بی کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم میزبان انگلینڈ کے خلاف شدید مشکلات میں تھی۔ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا ویمنز ٹیم 9 وکٹ پر 106 رنزبناسکی۔اننگ کا ہائی اسکور نیلکشا ڈی سلوا کا 25 تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے سوفی  ایکلٹن نے 25 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اس طرح انگلینڈ کو فتح کے لئے صرف 107 رنزبنانے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *