کامن ویلتھ گیمز اپ سیٹ،پاکستانی کرکٹ ٹیم برمودا سے ہارگئی
| | | |

کامن ویلتھ گیمز اپ سیٹ،پاکستانی کرکٹ ٹیم برمودا سے ہارگئی

 

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

اتوار کو پاکستان اور بھارت کے مقابلہ کے شور کی اب کیا اہمیت ہوگی،کون اس پر متوجہ ہوگا اور پاکستان کی یہ والی ٹیم ایسا کیا کرسکے گی،اس پر کوئی یہ خبرسننے،پڑھنے کے بعد کہ پاکستان برمودا جیسی ٹیم سے ہارگیاہے،کیا توجہ کرے گا،کیا دلچسپی لے گا۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ  گیمز 2022 میں خواتین کرکٹ پہلیبار شامل کی گئی تھی۔پاکستان سے قبل بھارت اپنا پہلا میچ ہارا تھا لیکن اسے آسٹریلیا نے شکست دی تھی،ادھت پاکستان ہارا بھی تو کس سے۔برمودا ویمنز کرکٹ ٹیم سے ہارگیا۔

کرک اگین نے پہلی اننگ کے اختتام پر اپنی تجزیاتی رپورٹ میں لکھا تھا کہ برمودا جیسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 4 وکٹ پر 144 اسکور کرکے پھنسا دیا ہے،یہ خدشہ درست ثابت ہوا۔

قومی ویمنز ٹیم 145 رنزکے تعاقب میں بری طرح لڑکھڑاگئی۔49 پر آئوٹ ہونے والی 4 کھلاڑیوں میں کپتان بسمعہ معروف شکست کی بنیاد رکھ گئیں۔انہوں نے اس وقت تک ہونے والے 10 اوورز 4 بالز میں سے آدھی کےقریب 28 بالز کھیلیں اور صرف 12 رنز کئے۔سادہ الفاظ میں وہ 5 اوورز ضائع کرگئیں۔منیبہ علی 19 بالز پر 17 اورعمیمہ سہیل 14 بالز پر 10 رنز کارکردگی تھی۔5 ویں وکٹ پرندا ڈار اور عالیہ ریاض نے 67 رنزکا اضافہ ضرور کیا لیکن 50 بالز کھیل گئیں۔نتیجہ میں پاکستان 19 اوورز میں 118 پر تھا۔ہار یقینی تھی۔چنانچہ قومی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹ پر129 رنزہی بناسکی اور 15 رنز سے ہارگئی۔یہ اپ سیٹ نتیجہ ہے۔ندا ڈار کے 31 بالز پر 50 رنزرائیگاں گئے۔

کامن ویلتھ گیمزکرکٹ،پاکستانی ٹیم کو برموداکی خواتین لڑگئیں،اچھا ٹوٹل

برمودا کی اننگ کی تفصیلات کے  لئے اوپر موجود لنک پر کلک کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *