| | | | | |

ورلڈکپ سکیورٹی پر سوالات،فین میدان میں داخل،کوہلی اور روہت میں بحث،کون ہکابکا

چنائی،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ سکیورٹی پر سوالات،فین میدان میں داخل،کوہلی اور روہت میں بحث،کون ہکابکا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ میں سکیورٹی پر سوالات کھڑے ہوگئے،ایک فین گرائونڈ میں آگیا،ادھر آسٹریلیا کے خلاف چنائی میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوگیا ہے۔

دلچسپ نظارہ ،میچ کے دوران چھتریاں ،کرسیاں اور پنکھے آگئے

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں آج چنائی میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔میچ کے دوران مختلف مناظر دیکھنے کو ملے،کبھی گرمی سے کھلاڑی بد حال تھے تو کبھی کیا سے کیا ہورہا تھا۔ایک روز قبل بھارتی پولیس کو احمد آباد کے حوالہ سے دھمکی آمیز ای میل ملی تھی،اس کے بعد سکیورٹی مزید بہتر کیا ہوتی،بھارت کے اپنے میچ میں عام فین میدان میں داخل ہوا،اس سے سکیورٹی پر سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔

ادھر فیلڈنگ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی میں سخت بحث ہوتی دکھائی دی،اگلیوں اور ہارھوں کے انداز سے لگ رہا تھا کہ کسی بات پر بحث ہوئی ہے۔ایسے موقع پر دکھایا گیا کہ میدان میں موجود روہت شرماکی اہلیہ  حیرت سے یہ  سب دیکھ رہی تھیں۔

آسٹریلیا مشکلات میں ہے۔39 ویں اوور میں 7 وکٹ گنواچکا تھا اور اسکور صرف 143 ہو اتھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *