| | |

کامن ویلتھ گیمزکرکٹ،پاکستانی ٹیم کو برموداکی خواتین لڑگئیں،اچھا ٹوٹل

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

کامن ویلتھ گیمزکرکٹ،پاکستانی ٹیم کو برموداکی خواتین لڑگئیں،اچھا ٹوٹل۔کامن ویلتھ گیمز کے ویمز کرکٹ ایونٹ میں بظاہر پاکستانی ٹیم کا غلط آغاز ہوا ہے۔دن کے گروپ اے کے دوسرے میچ میں ایک کوالیفائگ ایونٹ سے آنے والی برمودا ٹیم کی بیٹنگ لائن نے وہ کردیا،جو اس سے قبل بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگ میں کرگئی تھی۔برمودا ویمنز سائیڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے  ایک تگڑا  رنزکا ہدف دے دیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمزکرکٹ،بھارتی ٹیم جیتا ہوا میچ ہارگئی

برمنگھم میں جاری میچ کا ٹاس بسمعہ معروف نے جیتا،پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ناکام ہوتا جارہا ہے،اس لئے کہ نئی ٹیم نے پاکستان کے خلاف صرف  4 وکٹ پر 144 اسکور بناڈالے ہیں۔کپتان ہیلی میتھیوز 51 رنزبناکر آئوٹ ہوئیں تو دوسری کھلاڑی کیکیا نائٹ نے 62 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔دونوں نے دوسری وکٹ پر 107 رنزکا اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 2 وکٹ کے لئے 41 رنز دیئے۔ڈیانا بیگ نے 14 رنزکے ساتھ ایک وکٹ لیکن انہیں 2 اوورز ملے۔

اس سے قبل دن اور ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 154 رنزبناکر ہارگئی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *