| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کاکم ترین فاتحانہ اسکور برابر،فیلڈر نے سر دے مارا

 

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

 

انگلش فیلڈر نے اپنا سر بائونڈری لائن کو دے مارا،ایم سی جی میں شاداب خان کی لگائی ہٹ تو فیلڈر نے بائونڈری لائن پر ڈائیو لگا کر بال روکنے کی کوشش کی،نہ رکنے پر دوسری سائیڈ پر ہوتے ہوئے بھی اپنا سر بائونڈری لائن پر لے آئے اور زور سے سر دے مارا ۔

انگلش بائولرز کی عمدہ گیند بازی کی بدولت پاکستان کی بیٹنگ لائن بڑا اسکور نہ کرسکی اور 20 اوورز میں 8 وکٹ پر127  رنز کرسکی۔مڈل اوورز میں بھی اسکور نہ لئے جاسکے۔رضوان 15 اور بابر 32 کرسکے ۔حارث 8 اور افتخار صفر پر گئے۔شان مسعود نے 38 رنز کے لئے 28 بالز کھیلیں۔شاداب خان 20 رنز ہی بنا سکے ۔

گرین کیپس کو انکل سام لڑگئے۔ان کے 4 اوورز میں 12 رنز بنے۔وہ 3 شکار کرگئے۔عادل رشید نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں اس سے قبل ویسٹ انڈیز کا سری لنکا کے خلاف 2012 میں  کم ترین اسکور 137 تھا،اس کے باوجود ٹیم 36 رنز سے جیت گئی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *