| | | | | | | |

میراکیا کمال،یہ جیت اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی مدد سے ممکن ہوئی،رضوان کی سب سے بڑے پلیٹ فارم پر باتیں

حیدرآباد،کرک اگین رپورٹ

 میراکیا کمال،یہ جیت اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی مدد سے ممکن ہوئی،رضوان کی سب سے بڑے پلیٹ فارم پر باتیں ۔سری لنکا کے خلاف پاکستان کی کامیابی میں میراکیا کمال ہوسکتا،یہ تو عبداللہ شفیق کی محنت تھی اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی مدد تھی کہ ہم سری لنکا سے جیت گئے۔یہ باتیں اس نے کی ہیں جس نے سری لنکا کے خلاف 345 رنزکے بڑے ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں مرکزی کردار اداکیا ہے،131 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی،مین آف دی میچ بنے۔محمد رضوان نے یہ کہتے ہوئے اللہ پاک کا شکر اداکیا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،عبداللہ شفیق،رضوان کی سنچریز ضرور،پاکستان کی ریکارڈ جیت کی وجہ کچھ اور

پاکستان کے مرد بحران رضوان نے یہ باتیں میچ کے بعد انٹرنیشنل سطح پر ورلڈکپ لائیو ٹرانسمیشن میں کی ہیں جو ہوری دنیا میں نشر ہوئی ہیں۔

محمد رضوان کو کرمپ پڑے۔عبداللہ شفیق کو بھی کرمپ پڑے لیکن دونوں نے پاکستان کی جیت کے لئے اپنی سردھڑ کی بازی لگادی اور دس بالیں قبل پاکستان 6 وکٹ سے جیت گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *