| | | |

ایک اوور میں 2 بائونسرز،قانون کا اطلاق کب،کہاں ہوگا

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

ایک اوور میں 2 بائونسر۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو متوازن کرنے کی ایک کوشش۔ایک وقت تھا کہ پاکستان،ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بائولرز کا طوطی بولتا تھا۔ایسے میں طاقتور ممالک نے ایک بائونسر کی شرط رکھی،اب ان ہی ممالک میں سے ایک واپس بائونسر کی جانب جارہا ہے۔آئی پی ایل 2024 گیند بازوں کو ایک اوور میں دو باؤنسر دینے کی اجازت دے گا تاکہ بلے اور گیند کے درمیان زیادہ یکساں مقابلہ ہو سکے۔ پلیئنگ کنڈیشنز میں اس تبدیلی کو 2023-24 سید مشتاق علی ٹرافی، انڈیا کے ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران آزمایا گیا۔

آئی پی ایل 2024 22 مارچ سے مئی کے آخر تک کھیلے جانے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن کے ذریعہ ہندوستان کے عام انتخابات کی پولنگ کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے بعد حتمی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *