| | |

اولمپکس میں کرکٹ شامل،6 ٹیمیں اہل مگر کون سی اور کیسے،فارمیٹ بھی سیٹ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ شامل ہوگی۔آئی سی سی نے فائنل ورک شروع کردیا ہے۔اولمپکس کمیٹی نے 28 کھیلوں میں سے جو 9 کھیل شارٹ لسٹ کئے ہیں ان میں کرکٹ بھی شامل ہے۔آئی سی سی نے بھی معاملات سیٹ کئے ہیں لیکن اب جوتفصیلات سامنے آئی ہیں،اس کے بعد ہر ٹیم اولمپکس میں نہیں جاسکے گی۔

ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق 2028 کے لاس اینجلس اولمکپس میں کرکٹ ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگی۔مرد وخواتین دونوں قسم کی ٹیمیں ہونگی لیکن انتہائی کم تعداد میں،6 ٹیمیں مردوں اور 6 ہی خواتین کی ہونگی۔سوال یہ ہے کہ کون سی 6 ٹیمیں ہونگی۔اس کے لئے آئی سی سی نے گلوبل رینکنگ کے مطابق انٹری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یوں اس کا کوئی کوالیفائر نہیں ہوگا اور نہ ہی ریجنل ٹیموں کا کوئی ایونٹ ہوگا۔

راولپنڈی ٹیسٹ اور ملکی سیاسی حالات کے لئے گڈ نیوز،انگلش ٹیم کہاں اترے گی

مثال کے طورپر اس وقت ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،انگلینڈ،بھارت،جنوبی افریقا اور پاکستان ٹاپ 6 میں ہیں،اسی طرح مقررہ تاریخ تک بھی ٹاپ 6 ٹیمیں ہی کھیلنے کی اہل ہونگی۔

فارمیٹ یہ رکھا جائے گا کہ 3،3 ٹیموں کے 2 گروپس ہونگے۔ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں ہونگی۔سیمی فائنل کی ناکام ٹیمیں تیسری پوزیشن کا میچ  کھیلیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *