| | | | | | |

راولپنڈی ٹیسٹ اور ملکی سیاسی حالات کے لئے گڈ نیوز،انگلش ٹیم کہاں اترے گی

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے حوالہ سے اہم فیصلہ ہوگیا ہے۔پی سی  بی کو سکیورٹی کلیرنس جاری ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا کے ساتھ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی سی بی کو حکومت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس مل گئی ہے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے ہوگا۔انگلش ٹیم اس ماہ کی 26 تاریخ کو اسلام آباد اترے گی۔اس سے قبل ملکی سیاسی حالات اور پی ٹی آئی کے متوقع سیاسی لانگ مارچ کے سبب میچ کے کراچی شفٹ ہونے کاامکان تھا لیکن اب مطلع صاف ہوگیا ہے۔

انگلینڈ سیریز،مجموعی احوال،پاکستان میں ٹیسٹ میچز ریکارڈ،ایک امر تشویشناک

انگلش ادارہ انڈیپنڈنٹ  نے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی کو حکومت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس مل گئی ہے اور پی سی بی اور ای سی بی کا پلان کے مطابق دورہ شروع کئے جانے کا پلان ہوگیا ہے۔اب شیڈول کے مطابق تمام میچز اپنی جگہ ہونگے۔

اس سے ایک اور نتیجہ بھی نکالا جاسکتا ہے کہ ملک میں اہم تقرری،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ،انتخابات اور حکومتی صفوں میں تمام معاملات سیٹ ہوچکے ہیں،رسمی اعلان باقی ہے،ورنہ میچ کے پنڈی میں رکھے جانے کی کلیئرنس نہ ملتی۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیسے ممکن،تمام امکانات

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *