| | |

پیٹ کمنز کو جرمانہ،راتوں رات دونوں جانب کپتان بھی تبدیل،آسٹریلیا کی بیٹنگ

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

راتوں رات کپتان بدل گئے۔ایک روزہ کرکٹ میچ کے لئے آج صبح پچ پر نئے کپتانوں کی آمد ہوئی ہے اور آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔

انگلش کپتان جوس بٹلر نے آرام کی غرض سے میچ نہیں کھیلا تو حریف کپتان پیٹ کمنز بھی اظہار یکجہتی میں باہر ہولئے،یوں دونوں ٹیموں کے کپتان سائیڈ لائن ہوگئے اور اب آسٹریلیا کے لئے جوش ہیزل ووڈقیادت کررہے ہیں۔ادھر انگلش سائیڈ معین علی کی کپتانی میں ہے۔

آسٹریلیا نے16 اوورز میں 2 وکٹ پر  88 رنزبنالئے ۔ڈیوڈ وارنر 16 اورٹریوس ہیڈ 19 رنزبناسکے تھے۔کرس واکس اور معین علی کو ایک ایک وکٹ ملی۔

ادھر کینگروز کپتان کو سلو اوور ریٹ پر 40 فیصد میچ فیس جرمانہ ہوا ہے۔ایڈیلیڈ کے پہلے میچ میں پیٹ کمنز اس جرم کے مرتکب رہے۔ریفری ڈیوڈ بون نےسزا سنادی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *