دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس،3 تبدییلیوں کے باوجود سرفراز خان نظرانداز،سراج کو گھر بھیج دیا گیا
وشاکاپٹنم،کرک اگین رپورٹ
دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس،3 تبدییلیوں کے باوجود سرفراز خان نظرانداز،سراج کو گھر بھیج دیا گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وشاکا پٹنم میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کا ٹاس ہوگیا۔راجیت پاٹیدار نے بھارت بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا، جبکہ کلدیپ یادو اور مکیش کمار کو کے ایل راہول، رویندر جڈیجہ کی جگہ لایا گیا۔محمد سراج آئوٹ ،اسکواڈ سے بھی گھر بھیج دیا گیا۔اسکواڈ میں موجود سرفراز خان کو بھی ڈیبیو نہیں کروایا گیا۔
روہت شرما اور ان کی ٹیم نے دلچسپ تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں کیونکہ وہ حیدرآباد شکست کا بدلہ چاہتے ہیں۔ ڈیبیو کرنے والے رجت پاٹیدار کو لائن اپ میں شامل کیا گیا ہے، اور رویندر جڈیجہ کے زخمی ہونے کی وجہ سے ان کی جگہ کلدیپ یادو نے لے لی ہے۔ تاہم ایک انتہائی دلچسپ تبدیلی میں مکیش کمار کو محمد سراج کی جگہ شامل کیا گیا۔
آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز پہلے ون ڈے میچ کا ٹاس،ایک کھلاڑی کو کووڈ ٹیسٹ مثبت
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی ہے اور آخری اطلاعات تک بناکسی نقصان کے 27 اسکور بنالئے ہیں۔انگلینڈ نے ثاقب بشیر کو ڈیبیو کروایا ہے اور جیمز اینڈرسن آئےہیں،جیک لیچ اور مارک ووڈ باہر ہیں