| | | | | | | | | |

پاکستانی دورے کا کمال،پیٹ کمنز آئی پی ایل کا بڑا ریکارڈ اڑاگئے، کئی اہم کرکٹ بریکنگ نیوز

لاہور،میلبورن:کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کے بارے میں پہلے آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے یہ کہا کہ اب ان کے خلاف بائولنگ نہیں کرنی پڑے گی،اب آسٹریلیا کے بائولر ایڈم زمپا نے بھی یہی کچھ کہا ہے کہ دورہ ختم ہوا۔بابر کو گیندیں کروانے کی ڈیوٹی ختم ہوئی۔وہ ایئک باصلاحیت بیٹر ہے،اسے بالز کرنے کے لئے کسی خاص پلان کی ضرورت ہوتی ہے۔کھلاڑی کے طور پر اس جکی بیٹنگ دیکھنا باکمال وقت ہوتا ہے۔

ادھر پاکستان کے دورے نے آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان اور پیسر پیٹ کمنز کو بیٹر بنادیا،انہوں نے دورے کے خاتمہ کے اگلے روز یعنی آج آئی پی ایل 2022 میں پہلا میچ کھیلا اور کمال ہی کردیا۔انہوں نے بال کی بجائے بیٹ سے سب کو چکرادیا۔ممبئی انڈینز کے خلاف  بعد میں بلے بازی کی،ایسی جارحیت دکھائی کہ 4 اوورز قبل ہی میچ ختم کردیا۔

پونے میں میچ کھیلا گیا ۔ممبئی انڈینز نے4 وکٹ پر 161 اسکور کئے۔پیٹ کمنز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں،انہوں نے 2 وکٹ کے لئے 49 رنزکی مار کھائی۔جواب میں 162 رنزکے تعاقب میں کے کےآر کی 5 وکٹیں 101 پر گرچکی تھیں۔ایسے میں پیٹ کمنز آئے،انہوں نے 14 بالز پر ففٹی مکمل کی۔15 بالز پر 56 رنزکی طوفانی،دلکش اور دھواں دار ناقابل شکست اننگ کھیلی۔6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

اس طرح میچ  4 اوورز قبل ہی 5 وکٹ سے جیت لیا۔پاکستانی وکٹوں پر کھیلنے والے پیٹ کمنز اب ایشیائی وکٹوں کے ماہر بن گئے،انہوں نے سب  کو حیران کردیا ہے۔انہوں نے کے ایل راہول کی 14 بالز پر فاسٹسٹ آئی پی ایل ففٹی میں شراکت داری بنالی ہے۔فیصلہ کن اوور میں 35 رنز بھی بٹورے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ اور چیف ایگزیکٹوفیصل حسین دبئی روانہ ہوگئے ہیں ،جہاں وہ 8 مارچ سے شیڈول آئی سی سی کی 3 روزہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔دیکھنا یہ ہوگا کہ ان کے 4 ملکی کپ کے مجوزہ پلان کو کیا سند ملتی ہے۔کرک اگین پاکستان کے جاری سیاسی حالات کے تناظر میں یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ معاملہ فی الحال ہولڈ پر جائے گا۔

آسٹریلیا کے کھلاڑی کیمرون گرین کہتے ہیں کہ جب پاکستان دورے کے لئے سلیکٹ ہورہا تھا تو تھوڑا ڈرا ہوا تھا،جیسا کہ سنتے تھے،لیکن جب پاکستان سے آکر واب واپسی ہوگئی تو یہ کہہ سکتا ہوں کہ کیا کمال ملک ہے،میں سب کو کہوں گا کہ کم سے کم ایک بار اپنی زندگی میں ایک بار ضرور پاکستان کا دورہ کریں۔آنکھیں کھل جائیں گی۔

ادھر پاکستان میں لاہور قلندرز نے اپنے اور قومی ستارے شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ منائی۔پلیئرز مل کر شریک ہوئے۔کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی فیملیز اور قریبی دوست مدعو تھے۔

انگلینڈ کے شکست خوردہ ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ کی برطرفی ٹلتی دکھائی دیتی ہے،ان کی جگہ متوقع امیدوار بین سٹوکس زخمی ہیں۔آل رائونڈر گٹھنے کی تکلیف کی وجہ سے کائونٹی سیزن بھی تاخیر سے جوائن کریں گے۔

حسن علی کی بیٹی ایک سال کی ہوگئی ہے،آل رائونڈر نے یادگار تصویر شیئر کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *