پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں دوسرے دن ابتدائی سٹیج پر اچھا جواب دے دیا ہے۔ دوسرے روز کے کھیل کے ختم ہونے پر اس نے تین وکٹ پر 199 رنز بنا لیے تھے ۔صرف 112 رنز کا خسارہ باقی تھا اور 7 وکٹ باقی تھیں۔ مطلب پاکستان کے صرف تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ اہم بات کپتانی سے ہٹائے جانے والے شان مسعود کی شاندار اننگ تھی۔ وہ 88 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ ان سے قبل امام الحق ہاف سنچری کرنے کے بعد آؤٹ ہوئے، البتہ بابر اعظم بدقسمت رہے ۔وہ کھیل کے اختتامی وقت میں 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے یوں پاکستان کا سکور تین وکٹ پر 199 رنز ہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 311 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔پہلے دن 194 رنز تین وکٹ پر ختم کرنے والی میزبان ٹیم کی دوسرے دن کوئی خاطر خواہ بیٹنگ نہیں تھی۔ یوں پاکستان کے پاس پہلے ٹیسٹ میں گرفت مضبوط کرنے کا ایک اچھا موقع آگیا۔
