ٹرینیڈاڈ ۔کرک اگین رپورٹ پاکستان کے اہم بیٹر ویسٹ انڈیز،انگلینڈ سیریز سے باہر۔کرکٹ بریکنگ نیوز
پاکستان کے ٹیسٹ بیٹر عبداللہ فضل، 23 جولائی کو ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران کمر کے نچلے حصے میں شدید چوٹ لگنے کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز،ویسٹ انڈیز سکواڈ کا اعلان
ایم آر آئی اسکین اور طبی معائنے کے بعد ٹیم کے میڈیکل پینل نے تصدیق کی ہے کہ عبداللہ کو بحالی (rehabilitation) کے عمل کی ضرورت ہوگی، لہٰذا انہیں دونوں سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ حصے کے لیے ان کے متبادل کھلاڑی کے بارے میں فیصلہ، اگر ضرورت پڑی تو، مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
