| | | | |

بھارت آئوٹ،جنوبی افریقا چھوٹے ہدف کے تعاقب میں بااعتماد

 

جوہانسبرگ۔کرک اگین رپورٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم نے جوہانسبرگ ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 240 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔بدھ کو اس کی ٹیم دوسری اننگ میں 266 پر آؤٹ ہوگئی۔
ایک موقع پر بھارت کا اسکور 2 وکٹ پر 155 تھا۔ربادا کے ٹرپل فائر نے 184 پر 6 وکٹ کردیا۔پجارا کے 53 اور رہانے کے 58 رنز کے علاوہ رشی پنت نے 40 کی اننگز کھیلی۔

شردول ٹھاکر کے بنائے گئے 28 رنز نے بھارت کو اپنا ٹوٹل 266تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

پروٹیز پیسرز ربادا،نیگیڈی اور جانسن نے 3،3 وکٹیں لیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے بااعتماد آغاز کیا ہے۔چائے کے وقفہ پر بناکسی نقصان کے 34 رنز بنالئے تھے۔اس کو جیت کے لئے مزید 206 اسکور بنانے ہیں۔آج کے ایک سیشن سمیت 2 روز کا کھیل باقی ہے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *