| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے برینڈ ایمبیسڈر یووراج سنگھ نے سیمی فائنل کی 4 ٹیمیں بتادیں

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے برینڈ ایمبیسڈر یووراج سنگھ نے سیمی فائنل کی 4 ٹیمیں بتادیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی نے بھارت کے یووراج سنگھ کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا برینڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔پہلے ٹی 20 ورلڈکپ 2007 میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے یووراج سنگھ نے جہاں بھارت کی 15 رکنی ورلڈ ٹی 20 ٹیم تجویز کی ہے،وہاں انہوں نے متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا انتخاب بھی کرلیا ہے۔

یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی جیسے پلیئرز کو ڈراپ کرنا غلط ہوگا،ایسے لیجنڈری پلیئرز کو اس وقت تک کھلایا جائے،جب تک وہ کھیلناچاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ چیمپئن کا ابھی سے بتانا مشکل ہے لیکن  میں 4 ٹیموں پاکستان،بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ کو سیمی فائنل میں دیکھتا ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *