| | | | | |

بنگلہ دیشی کپتان رات بھر کیوں نہ سو سکے،حیرت انگیز انکشافات

بے اوول،کرک اگین رپورٹ

اچھی پوزیشن ہونے،80 فیصد میچ ہاتھ میں لینے کے باوجود بنگلہ دیشی کپتان رات بھر سو نہیں سکے ۔یہ میچ کا دبائو ہی تھا۔کپتان خود بھی آرام نہ کرسکے،یہ تو اچھا ہوا کہ  اگلی صبح میچ حق میں چلاگیا،ایک سیشن میں ہی ختم ہوگیا۔دن بھر کھپنا پڑتا تو تھکاوٹ غالب آجاتی۔

یہ دلچسپ انکشاف خود بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق نے ہی کیا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیش بہت آگے تھا۔کیویز کی برتری صرف 17 رنزکی تھی،5 وکٹیں باقی تھیں۔دماغ میں درجنوں خیالات تھے۔راس ٹیلر کھڑے ہوگئے۔ٹیلر نے ہاف سنچری یا سنچری کر لی تو کیا ہوگا۔ہدف 100 سے اوپر چلا گیا تو ہماری بیٹنگ لائن کہیں دبائو میں نہ آجائے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کیویز کا کامیاب شکار،بنگلہ دیش کی تاریخی فتح

بنگلہ دیشی کپتان کہتے ہیں کہ ہم وقت کی ورلڈ چیمپئن ٹیم کے خلاف کھیل رہے تھے۔ایک  عشرے سے وہاں کوئی ایشیائی ٹیم سنگل میچ نہیں جیت سکی،ایسے میں کچھ بھی انہونی ہوسکتی تھی۔اس وجہ سے میں ساری رات سو نہیں سکا،ممکن ہے کہ مجھے اس وجہ سے کچھ بھی کہا جائے،میں سمجھتا ہوں کہ بھرپور محنت نے کام کیا ہے۔

بنگلہ دیش نے بدھ کی علی الصبح پاکستانی وقت کے مطابق نیوزی لینڈ کا بینڈ بجادیا تھا۔کیویز کی اگلی 5 وکٹیں 22 رنزکے اندر اڑادیں۔40 رنزکا ہدف 2 وکٹ پر پورا کردیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *