| | | | | | |

میتھیوز کو میچ سے نکالنے والے شکیب الحسن پورے ورلڈ کپ سے باہر

 

 

نئی دہلی ،کرک اگین رپورٹ

 

اینجلیو میتھیوز کو متنازعہ انداز میں آئوٹ کرنے والے بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن خود پورے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پیر کو بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا میچ کے دوران بائیں شہادت کی انگلی میں انجری کے باعث کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

میتھیوزبنگلہ دیش پر برس پڑے،انتہائی سخت اور کڑے الفاظ،بے ایمان قرار،حیرت ناک رد عمل

ایک ایکسرے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی جس سے 11 نومبر کو پونے والے آسٹریلیا کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے اور ورلڈ کپ سفر بھی تمام ہوگیا۔یہ بنگلہ دیش کا آخری میچ ہوگا۔

بنگلہ دیش ٹیم کے فزیو بایجد الاسلام خان نے انجری سے متعلق مزید تفصیلات بتا دیں۔

انہوں نے کہا کہ شکیب کو ان کی اننگز کے شروع میں بائیں شہادت کی انگلی پر چوٹ لگی تھی لیکن وہ معاون ٹیپنگ اور درد کش ادویات کے ساتھ بلے بازی کرتے رہے۔

کھیل کے بعد دہلی میں اس کا ہنگامی ایکسرے کرایا گیا جس میں بائیں ہاتھ کے جوائنٹ میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ بحالی تین سے چار ہفتوں میں ہوگی۔ وہ آج بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔

ایک روز قبل ٹائم آئوٹ ایشو پر سری لنکا کے اینجلو میتھیوز کے ساتھ ان کا تنازعہ بڑھا تھا،رات گئے میتھیوز نے شکیب اور بنگلہ دیش کو بے ایمان کہاتھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *