| | | | | | |

سٹمپ کو کک مارنے پر نسیم شاہ کو سزا ،ملتان سلطانز کو دوسرے جرم میں جرمانہ

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

سٹمپ کو کک مارنے پر نسیم شاہ کو سزا ،ملتان سلطانز کو دوسرے جرم میں جرمانہ۔پی ایس ایل 9 کے اختتامی لمحات میں آرٹیکل کی خلاف وزرزیوں پر سزائیں شروع ہوگئی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ کو پنڈی میں ملتان سلطانز کے خلاف کے میچ کے دوران  ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نسیم پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا , جو کرکٹ کے سامان یا کپڑوں، گراؤنڈ آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ نسیم نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد اسٹمپ کو کک ماری تھی۔ نسیم نے الزام کا اعتراف کیا اور میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ پابندیوں کو قبول کر لیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔یہ الزام آن فیلڈ امپائرز روچیرا پالیا گروگے اور محمد آصف نے لگایا تھا۔

 اسی میچ میں ایک الگ واقعے میں ملتان سلطانز پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔میچ ریفری روشن مہاناما نے سلطانز کو اپنے ہدف سے ایک اوور کم ہونے کی سزادی۔ آرٹیکل 2.22 کے مطابق ہر کھلاڑی پر اس کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *