| | | | | | |

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے بارے میں کیا کہا،وفد اگلے ماہ آئے گا

لاہور، 8 نومبر 2021ء،پی سی بی پریس ریلیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی۔

مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ میچ کا آغاز 3 مارچ کو ہوگا۔

سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے چاروں وائیٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گےَ یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔

سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کو خوش آمدید کہنے پر مسرور ہیں۔ انہیں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول بھارت کو الٹا پڑگیا،آج 150 واں میچ،کوہلی اور شاستری فارغ

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے اور ان کا 24 سال بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا یہاں موجود فینز کے لیے بہترین لمحہ ہوگا۔ اسی طرح یہ آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے بھی ایک شاندار موقع ہوگا کہ وہ پاکستان کے تاریخی گراؤنڈز میں کرکٹ کھیل کر یہاں کی عوام کی مہمان نوازی کا شرف حاصل کرسکتے ہیں۔

نک ہوکلے، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا

نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے اور ہماری آئندہ سال وہاں روانگی وہاں موجود کرکٹ فینز کو مزید پرجوش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہت باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کی مثال یو اے ای میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کی حالیہ کارکردگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور وہ اس سیریز کے لئے لاجسٹک، سیکورٹی اور کوویڈ 19 پروٹوکولز سے متعلق آئندہ چند ماہ پی سی بی سےمسلسل رابطے میں رہیں گے۔ ان کے لیے ان کے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی حفاظت پہلی ترجیح ہے اور وہ اس سلسلے میں پی سی بی اور متعلقہ ایجنسیز سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔

اس تناظر میں کرکٹ آسٹریلیا کا وفد دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورے کے دوران وہ پی سی بی آفیشلز اور صوبائی اور وفاقی حکام سے ملاقاتیں کرکے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔

آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران مارک ٹیلر کی قیادت میں مہمان ٹیم نے سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ 1959 میں رچی بینوا کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

شیڈول:

تین تا 7 مارچ: پہلا ٹیسٹ میچ، کراچی
بارہ تا 16 مارچ: دوسرا ٹیسٹ میچ، راولپنڈی
اکیس تا 25 مارچ: تیسرا ٹیسٹ میچ، لاہور
انتیس مارچ: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لاہور
اکتیس مارچ: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لاہور
دواپریل: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لاہور
پانچ اپریل: واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، لاہور

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *